ہمارے
بارے می

یونینوں، کارکن مراکز، عوامی فلاح کے اداروں اور دیگر وکلاء نے مل کر قانونی طور پر پابند اور قابل نفاذ اجرت معاہدے کی تشکیل کی تجویز تیار کی ہے۔ جس میں آپ کی فعال شرکت اور مدد ضروری ہے۔

یہ تجویز تین نیٹورکوں کی جانب سے پیش کی گۂی۔

ایشیا فلور ویج الاۂنس

ایشیا فلور ویج الاۂنس ایشیا میں کپڑا بنانے والے ممالک اور کپڑے کی کھپت والے امریکی اور یورپی ممالک کے مزدوروں کے مابین اور عالمی اورسماجی اتحاد ہیے جس کی سربراہی ایشیائ مزدور کرتے ہیں یہ 2007 میں قائم کیا گیا۔اے ایف ڈبلیو اے ایشین کپڑوں کی یونینوں کے مابین اتحاد پیدا کرتا ہے جو کہ عالمی پیداوار کی راہ میں حائل بین الملکی مشکلات کو حل کرتے ہیں اور عالمی فیشن برانڈز کو جواب دہ بھی بناتا ہے۔ ایشیا فلور ویج الاۂنس کی سرحد پار تاریخی کافی اجرت وضع کرنےکےطریقہ کار کی تشکیل واحد خواتین مزدوروں کے لیے لئے مبنی طریقہ کار ہے جو دیکھ بھال کے ناجائز اخراجات کو بھی مد نظر رکھتی ہے ۔ اے ایف ڈبلیو اے نے قومی اور بین الاقوامی سطح پر کام اور جدوجہد کے لیے خواتین کارکنوں کی قیادت تشکیل دی ہے وہ ملازمت کے تعلقات کے وسیع و عریض خیال کے لیے پرعزم ہے جس میں گھریلو ملازمت بھی شامل ہیں۔

کلین کلاتھ کمپیۂن

کلین کلاتھ کمپیۂن- سی سی سی ایک عالمی نیٹ ورک ہے جو کہ کے کام کے حالات کو بہتر بنانے اور کپڑے اور کھیلوں کی عالمی صنعتوں میں مزدوروں کو بااختیار بنانے کے لیے سرگرم ہے۔ 1989 سے سی سی سی نے کارکنوں کے بنیادی حقوق کو یقینی بنانے کے لیے جدوجہد کی ہے۔ سی سی سی صارفین کمپنیوں اور حکومتوں کو متحرک کرتی اور آگاہی فراہم کرتی ہے اور کارکنوں کو اپنے حقوق کے لیے لڑنے میں براہ راست مدد پیش کرتی ہے اور ان کے لیے کام کرنے کے بہتر حالات کا کا مطالبہ کرتی ہے -سی سی سی نے خواتین کے حقوق، صارفین کی وکالت اور غربت کے خاتمے جیسے تناظر اور مفادات کا احاطہ کرنے کے لیے تاجر تنظیموں اور عوامی فلاح کے لیے کام کرنے والے اداروں کو یکجا کیا ہے۔

ورکر ڈراۂیون سوشل رسپانسبلٹی نیٹ ورک

ورکر ڈراۂیون سوشل رسپانسبلٹی نیٹ ورک -ڈبلیو ایس آر این ایک مزدوروں کی تنظیموں ،اتحادیوں اور تکنیکی مشیروں کا ایک نیٹ ورک ہے۔جو کہ کار پوریٹ سپلائی چینج میں بنیادی انسانی حقوق کے تحفظ کے لیے کام کرتا ہے۔ یہ نقطہ نظر ، جسے کارکن سے چلنے والی سماجی ذمہ داری کے نام سے جانا جاتا ہے ، مزدوروں کی زیرقیادت کوششوں سے ہوا جس میں بنگلہ دیش لباس کے شعبے میں ایکارڈ آن فائر اینڈ بلڈنگ سیفٹی اور امریکی زرعی شعبے میں فیئر فوڈ پروگرام شامل ہیں۔ ملٹی ڈسپلنری ڈبلیو ایس آر نیٹ ورک کو دوسرے علاقوں میں ماڈل کو بڑھانے کی حکمت عملی تیار کرنے اور اس پر عمل درآمد کے لیے تشکیل دیا گیا تھا۔اس کا مقصد سپلائی چین میں مزدوروں کے بنیادی حقوق کے لئے وسائل کی فراہمی اور مدد ھے۔